Sunday, 14 July 2024, 04:07:07 pm
مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کے قافلوں نے منیٰ کی طرف سفر شروع کر دیا
June 14, 2024

مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کے قافلوں نے منیٰ کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔مکہ مکرمہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن کے حکام عازمین کو اُن کی منزل کی طرف رخصت کر رہے ہیں۔عازمین منیٰ پہنچنے کیلئے بسوں اور ٹرینوں کا استعمال کر رہے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر پیدل روانہ ہو رہے ہیں۔