کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ فصل خریف کے لئے ملک میں یوریا کھاد کی طلب پوری کرنے کی غرض سے اس سال اکتیس مئی تک کھاد کے پلانٹس کے لئے گیس فراہم کی جائے۔اس حوالے سے فیصلہ بدھ کے روز اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کی ۔کمیٹی نے اجلاس کے دوران فصل خریف کے بارے میں یوریا کھاد کی طلب کے بارے میں وزارت صنعت و پیدوار کی سمری پر غور کیا۔وزارت نے فصل خریف کے لئے ملک میں یوریا کھاد کی مانگ‘ پیداوار اور ملکی پیداوار میں فرق کے بارے میں تفصیلات بھی پیش کیں۔