Saturday, 25 May 2024, 07:31:49 am
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
September 15, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شما ل مشرقی پنجاب ،جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد، کراچی اور پشاور اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور تیسکوئٹہ بائیسگلگت بیساورمری سترہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر،جموں ، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں، بارہ مولہ اور Leh میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ اوربارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، Leh بارہ، اننت ناگ اورشوپیاں میںسترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔