Thursday, 28 September 2023, 03:45:20 am
کل جماعتی حریت کانفرنس کی انتونیو گوتریس سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانے کی اپیل
September 15, 2023

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرادادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پردباو بڑھایا جائے۔غیر قانونی زیر حراست حریت رہنمائوں، کارکنوں اور نوجوانوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے ہزاروں کشمیری جیلوں میں قید ہیں۔ادھر بھارتی فوجی دستوں کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں کوکر ناگ کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔