Sunday, 03 March 2024, 08:38:31 am
اقوام متحدہ کا یمن بحران کے پائیدار سیاسی حل کی ضرورت پر زور
March 16, 2023

اقوام متحدہ نے یمن میں بحران کے پائیدارسیاسی حل کی ضرورت پرزوردیاہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ Hans Grundbergنے فریقین پرزوردیاکہ بات چیت کے لئے سازگارماحول برقراررکھاجائے کیونکہ جنگ بندی اورایک پائیدارسیاسی حل جامع حکمت عملی کے ذریعے ہی حاصل کیاجاسکتاہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ نے سعودی عرب اورایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کوبھی سراہاجوکہ خطے اوریمن کے لئے نہایت اہم ہے۔