Thursday, 28 March 2024, 02:18:21 pm
پاکستان ، ویتنام مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، محسن نقوی
March 16, 2023

 پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویتنام کے لئے ٹیکسٹائل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت ، سیاحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

 آج لاہور میں ویتنام کے سفیر Nguyen Tien Phong سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ویتنام کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا۔ انہوں نے ملک میں سیاحت کے فروغ کےلئے ویتنام کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

 اس موقع پر ویتنام کے سفیر نے کہا کہ ویتنام کی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات کےلئے سازگار فضا فراہم کی جائے گی۔