Friday, 29 March 2024, 06:53:03 pm
عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
May 16, 2023

عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کومدنظررکھتے ہوئے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔وزیرخزانہ ا سحاق ڈارنے نئی قیمتوں کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہائی سپیڈڈیزل کی فی لٹرقیمت میں تیس روپے جبکہ پٹرولیم کی قیمت میں بارہ روپے فی لٹرکمی کی گئی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹرقیمتوں میں بھی بارہ روپے کمی کی گئی ہے۔وزیرخزانہ نے ٹرانسپورٹروں اورتاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرایوں اورمصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے اس ریلیف کافائدہ عوام تک پہنچائیں۔