Friday, 19 April 2024, 06:50:17 pm

مزید خبریں

 
قوم کو امن بحالی کیلئے سکیورٹی اداروں کی قربانیوںپر فخر ہے،گورنر
May 16, 2023

خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ قوم صوبے میں امن کی بحالی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

آج پشاور میں فرنٹیئر کنسٹیبلری کے نئے تعینات ہونے والے کمانڈنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام، امن اور خوشحالی کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے نو اور دس مئی کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں کو تاریخ میں سیاہ دنوں کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔