وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر پنجاب سے اشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی کے بعد خیبرپختونخوا میں آٹا بحران پر قابو پالیاگیا ہے۔
آج ایک بیان میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو خیبرپختونخوا کو آٹے کی فراہمی میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتیں آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تعاون بہتر بنائیں۔