Friday, 14 June 2024, 08:13:21 pm
کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی آزادکشمیر حکومت کیلئے اضافی گرانٹ کی منظوری
May 16, 2024

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر حکومت کیلئے تئیس ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری اسلام آباد میں وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

اس تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی تجویز پر دی گئی ہے۔

وزارتِ امور کشمیر و گلگت بلتستان کے سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ پیر کو ہونے والے ا علیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کو اضافی تئیس ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔