Friday, 29 March 2024, 01:20:20 pm
تجزیہ کاروں اور معاشی ماہرین نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو سراہا
August 16, 2022

تجزیہ کاروں اورمعاشی ماہرین نے حکومت کی جانب سے کاروباردوست پالیسیوں اورغیرملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے کئے گئے اقدامات کوسراہاہے۔ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے اقتصادی ماہرطاہرDhindsaنے کہاکہ آئی ایم ایف کے امدادی پیکج سے حکومت کو ملک کامعاشی استحکام بہتربنانے میں مددملے گی۔ایک اورمعاشی ماہرشکیل رامے نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری کوراغب کرنے کے لئے رجسٹریشن اورٹیکس کے عمل میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔اقتصادی ماہرڈاکٹرطلعت شبیرنے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری لانے کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں کو ترغیبات دینے کے لئے بھرپورکوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک اچھی پیشرفت ہے کہ حکومت برآمدات بڑھانے اوردرآمدات کی حوصلہ شکنی کے لئے کوشاں ہے۔