Saturday, 23 September 2023, 08:30:11 am
نگران وزیر صحت کی خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے پر صوبے کے محکمہ صحت کی تعریف
September 16, 2023

فائل فوٹو

صحت کے نگران وزیر ڈاکٹر ندیم جان نے خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے پر صوبے کے محکمہ صحت کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موثر اور فوری کارروائی کے باعث صوبائی حکومت نے ڈینگی وائرس کے پھیلائو پر کامیابی سے کنٹرول حاصل کر لیا۔

انہوں نے دوسرے صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے نقش ِ قدم پر چلیں۔۔