Friday, 29 March 2024, 03:52:50 am
وزیراعظم کی ترک تاجروں،کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش
October 20, 2017

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ترکی کے تاجروں بڑے کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز استنبول میں ترقی پذیر ملکوں کے 9ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکی کے غیر ملکی اقتصادی تعلقات بورڈ کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ترک کمپنیاں توانائی کے شعبہ میں پن بجلی اور کوئلہ سے بجلی کی پیدوار کے منصوبوں کان کنی اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیل سے مالامال اپنے ہمسایہ خلیجی اوروسط ایشیائی ملکوں کو برآمدات کے لامحدود مواقع کی پیشکش کرتا ہے۔ترکی کی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔