Sunday, 26 May 2024, 04:46:40 pm
بھارت نے8.5 ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان کی خریداری کی منظوری دیدی
March 17, 2023

بھارت نے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر مالیت کے میزائل، ہیلی کاپٹرز، آرٹلری گنز اور الیکٹرانک جنگی نظام خریدنے کی منظوری دی ہے۔بھارت کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیفنس ایکویزیشن کونسل نے یہ تمام چیزیں خریدنے کی منظوری دی ہے۔جن چیزوں کی خریداری کی فہرست کی منظوری دی گئی ہے ان میں 200 اضافی براہموس میزائل، 50 ہیلی کاپٹرز اور بحریہ کے لئے الیکٹرانک جنگی نظام شامل ہے۔