Monday, 22 April 2024, 08:11:56 am
وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں شیئر پاکستان پورٹل کا افتتاح کر دیا
May 17, 2023

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی خدمات کو جدید طریقہ کار کے ذریعے بہتر بنانے کا یقین دلایا ہے جس کا مقصد نئے حقائق اور جدید دنیا کے مسائل سے نمٹنا ہے۔

انہوں نے یہ یقین دہانی آج اسلام آباد میں شیئر پاکستان پورٹل کے اجراء کے موقع پر کرائی جس کا مقصد وزارت خارجہ اور بیرون ملک اس کے مشنز کے ڈھانچے اور کام کو مزید موثر اور فعال بنانا اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت انتظامی اصلاحات کے ذریعے وزارت خارجہ کی استعداد کار بہتر بنائے گی تاکہ وہ اپنے مینڈیٹ کے مطابق موثر خدمات انجام دے سکے۔انہوں نے شیئر پاکستان پورٹل کے حوالے سے کہا کہ اس آن لائن معیاری اطلاعاتی نظام سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مقاصد کے حصول کیلئے موثر عوامی سفارتکاری اقدامات میں مدد ملے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ پورٹل وزارت خارجہ اور بیرون ملک اس کے سفارتی مشنوں کے درمیان عوامی سفارتکاری کے شعبے میں روابط میں آسانی پیدا کرنے اور معلومات کے تبادلے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔