Tuesday, 23 April 2024, 06:29:14 pm
پاکستان کے بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں: آرمی چیف
January 18, 2023

بری فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیرنے کہاہے کہ بلوچستان میں عوام کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی غرض سے فوج کی تعیناتی اور پیشہ وارانہ کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہاربلوچستان کے علاقے خضدار اور بسیمہ کے دورے کے موقع پر کیا۔جوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے غیرملکی پشت پناہی میں شرپسند عناصر کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لئے پیشہ ورانہ تیاریوں اور مہارت کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کئے گئے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے بارے میں پاکستان کے بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں۔آرمی چیف کو اس موقع پر سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور فارمیشنز کی جنگی تیاریوںسمیت پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔علاقے میں آمدپرکورکمانڈرکوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورنے ان کااستقبال کیا۔