Friday, 29 March 2024, 01:04:12 am
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی،4دہشت گرد ہلاک
January 18, 2023

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کیخلاف خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک کردیئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے کی خفیہ نگرانی کے دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیاگیا ۔