Thursday, 25 April 2024, 10:52:05 pm
صدر مملکت نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کر دیا
March 18, 2022

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کیا جس کا مقصد خصوصا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کاروبار کو آسان بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاری بورڈ پر زور دیا کہ تاجر برادری کی شکایات کے ازالے کیلئے آسان کاروبار پروگرام کو موثربنایا جائے۔اس سے پہلے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں کاروبار آسان بنانے کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی بہترہوئی۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Najy Benhassine نے اپنے تاثرات میں ملک میں کاروبار کے فروغ کیلئے اصلاحات متعارف کرانے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عالمی بینک اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔