Thursday, 28 March 2024, 04:27:38 pm
ایاز صادق نے قدرتی آفات کے دوران ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا
March 18, 2023

اقتصادی امور کے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے قدرتی اور انسانی غفلت کے باعث آفات سے نمٹنے میں ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہا ہے۔

آج (ہفتہ) لاہور میں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں تربیت پانے والے ریسکیو کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریسکیو اہلکاروں نے ترکیے میں زلزلہ زدگان کیلئے بہترین خدمات سرانجام دی ہیں۔