Saturday, 20 April 2024, 12:48:33 am
صدر کا طلبا پر مصنوعی ذہانت سیکھنے پر زور
March 18, 2023

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے طلبا پر زور دیا ہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید دور اور تیز تر صنعتی ترقی میں مقابلہ کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت سیکھیں۔

آج (ہفتہ) کراچی میں ایک یونیورسٹی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ملک کی خوشحالی میں حصہ ڈالنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک کو مستحکم کرنے کیلئے جمہوریت بہترین طریقہ ہے انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کیلئے سیاست میں عملی حصہ لیں۔صدر عارف علوی نے کورونا وائرس سمیت مختلف بیماریوں کے خلاف جنگ میں حکومت اور عوام کی کوششوں کی تعریف کی۔