Friday, 19 April 2024, 10:51:15 am
زمان پارک آپریشن نو گو ایریاز کو خالی کرانے کیلئے کیا گیا:ثنا اللہ
March 18, 2023

File Photo

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن نوگر ایریاز کو ختم کرنے اور اس کے اندر چھپے شرپسندوں کوگرفتار کرنے کے لئے کیا گیا۔

ایک نجی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گھر کے اندر سے پولیس پر آگ اور پتھر پھینکے گئے جو انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران ہتھیار قبضے میں لیے گئے ہیں اور پولیس پر پتھر پھینکنے کے لئے غلیلیں بھی گھر سے برآمد کی گئیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ گھر کے اندر سے اسلحے کی برآمدگی سے عمران خان کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے جو ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانا چاہتا ہے۔