Sunday, 14 July 2024, 03:58:47 pm
وزیراعلیٰ پنجاب اور سپین کے سفیر کا سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
June 18, 2024

پاکستان میں سپین کے سفیر Jose انتونیو دی اورے اور اعزازی قونصل جلال صلاح الدین نے آج (منگل) لاہور میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور پنجاب اور اسپین کے درمیان سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کاروباری ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی غرض سے حکومت کے پائیدار اقدامات پرروشنی ڈالی۔ اسپین کے سفیر نے پنجاب کے ساتھ گہری اقتصادی شراکت داری کے فروغ میں گہری دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔