Monday, 22 April 2024, 08:47:11 am
نگران وزیرصحت کا ڈینگی کی روک تھام کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور
September 18, 2023

صحت کے نگران وزیرڈاکٹرندیم جان نے ڈینگی کی ملک گیرروک تھام کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔اسلام آباد میں صحت کے حکام کے ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈینگی کی اس وباء سے قوم کو محفوظ کرنے پرزوردیا۔نگران وزیرنے خیبرپختونخوامیںڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کی مثالی کوششوں کو سراہا اوردوسرے صوبوں کو بھی ایسے اقدامات کرنے کے لئے کہا۔