Thursday, 25 April 2024, 07:19:45 am
صدرکی کشمیریوں کوحق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی یقین دہانی
January 19, 2023

صدرڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

صدر نے یہ یقین دہانی جمعرات کے روز اسلام آباد میں آزادکشمیر کے سیاسی رہنماؤں کے ایک اجلاس میں کرائی۔آزادکشمیر کی سیاسی قیادت نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پانچ اگست 2019ء کے اپنے غیرقانونی اقدامات واپس لے۔انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی غیرقانونی اور غیرمنصفانہ منسوخی کا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے پاکستان کے اس اصولی مؤقف کی دوبارہ توثیق کی کہ ان اقدامات کی واپسی بھارت کے ساتھ بات چیت سے مشروط ہے۔