پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو کم قیمت پرچینی فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں آج لاہور میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری ذکااشرف کی قیادت میں ایک وفد نے صنعتوں کے نگران صوبائی وزیر ایس ایم تنویر سے ملاقات کی۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ملیں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ فروخت مراکز میں کم قیمت پر چینی فراہم کریں گی۔