Sunday, 14 July 2024, 03:11:44 pm
وزیراعلیٰ پنجاب نے عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی یقینی بنانے پر میونسپل حکام کی تعریف کی
June 19, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الاضحی کے موقع پر شہروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنانے پر میونسپل حکام اور شہریوں کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کی بدولت پنجاب کے تمام اضلاع شہرو ں تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے اور صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کی مہم کامیاب رہی۔وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں پنجاب کے منتخب عوامی نمائندوں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔