Monday, 22 April 2024, 08:18:34 am
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے عالمی امدادی منصوبہ پیش کرنے پر زور
September 19, 2023

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگو تریس نے پائیدارترقی کے اہداف کے حصول کے لئے عالمی امدادی منصوبہ پیش کرنے پرزوردیاہے۔نیویارک میں منعقدہ پائیدارترقی کے اہداف کے بارے میں دوروزہ سربراہ اجلاس میں اپنے افتتاحی کلمات میں انہوں نے بھوک اورافلاس میں کمی کے لئے اقدامات، قابل تجدید توانائی کی فوری فراہمی کاوسیع پھیلائو، ڈیجیٹلائزیشن کے فوائد اورمواقع، بچوں اورجوانوں کیلئے بہتر تعلیم، اعلیٰ اقدامات اورسماجی اورماحولیاتی تحفظ پرزوردیا۔سربراہ اجلاس عالمی رہنمائوں کو پائیدارترقی کے اہداف پرعملدرآمدکرنے پر تبادلہ خیال کیلئے ایک موقع فراہم کرے گا۔