Tuesday, 23 April 2024, 09:52:22 pm
بیلجیئم پاکستان کا روایتی دوست ، بڑا تجارتی شراکت دار ہے: وزیراعلیٰ سندھ
January 20, 2023

پاکستان اور بیلجیئم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، غذائی تحفظ، قابل تجدید توانائی اور تعمیرات کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دے کر مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور بیلجیئم کے آٹھ رکنی پارلیمانی وفد کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بیلجیئم پاکستان کا روایتی دوست اور بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعاون ،جمہوریت، باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔انہوں نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی پر بیلجیئم کا شکریہ ادا کیا۔