پنجاب کے نگران وزیراعلی کی تقرری کے حوالے سے فیصلے پر پارلیمانی کمیٹی کے عدم اتفاق کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ پاکستان الیکشن کمیشن کوبھیج دیا گیا ہے ۔یہ بات پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے رکن ملک احمد خان نے جمعہ کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن کمیٹی حسن مرتضی نے آج اس معاملے پر متفق نہ ہونے پرافسوس کااظہار کیا ۔میاں اسلم اقبال، بشارت راجہ، مخدوم ہاشم جوان بخت، ملک احمد خان، سید حسن مرتضی اورملک ندیم کامران سمیت دیگر اراکین آج کے اجلاس میں شریک تھے۔