Sunday, 14 July 2024, 04:38:13 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
June 20, 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی پنجاب اسلام آباد بالائی خیبرپختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان میں اگلے بارہ گھنٹوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤںکے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ زیریںخیبرپختونخوا شمال مشرقی بلوچستان وسطی جنوبی پنجاب میں شام اورر ات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد 24ڈگری سینٹی گریڈلاہور 27کراچی 31 پشاور 26کوئٹہ 20 گلگت اور مری 19 اور مظفر آباد 23 ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر LEH پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میںمطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں میں شام اور رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور دن کے وقت موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر پلوامہ بارہ مولہ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس LEHنو اننت ناگ اور شوپیاں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔