Sunday, 14 July 2024, 04:35:38 pm
وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کی استعدادکارمیں اضافے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلانے کی یقین دہانی
June 20, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی وسائل کی ترقی اور ضروری سازو سامان کی فراہمی کے ذریعے ہنگامی امداد ی ادارے کی استعداد کار میں اضافے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج(جمعرات) اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے ہنگامی امدادی مرکز کے دورے کے موقع پر کیا۔

این ڈی ایم اے کے ہنگامی امداد کے نظام کو عالمی معیار کی سہولت اور ملک کے تحفظ کی دیوار قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھرتیاں خالصتاً میرٹ پر ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی تربیت کے لئے ملک کے اندر اور باہر عالمی معیار کے مراکز کا انتخاب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تربیتی پروگرام کے اخراجات برداشت کرے گی۔