Sunday, 14 July 2024, 02:49:56 pm
معروف نغمہ نگار خواجہ پرویز کی 13ویں برسی
June 20, 2024

معروف نغمہ نگار خواجہ پرویز کی 13ویں برسی جمعرات کو منائی گئی۔وہ 1932میںامرتسر میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام غلام محی الدین تھا۔خواجہ پرویز نے اپنے چالیس سالہ فنی سفر کے دوران اردو اور پنجابی فلموں کیلئے تقریبا دس ہزار نغمے لکھے۔ان کی پہلی فلم رواج تھی لیکن فلم آئینہ کے گیت ''تم ہی ہو محبوب میرے'' نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔وہ 2011میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔