Sunday, 26 May 2024, 05:33:13 pm
پاکستان اورچین کے مابین مضبوط تعلقات ناگزیرہیں،محسن نقوی
September 20, 2023

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا نصب العین خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے چین کے شہر YINCHUAN میں تیسرے NINGXIA بین الاقوامی فرینڈ شپ CITIES فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مستحکم اور جامع تعلق دونوں ممالک کے بہترین مفاد کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا خصوصی اقتصادی زونز، تمام جاری منصوبوں کی تکمیل اور گوادر بندرگاہ کی فوری ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے کہا سی پیک اور چین پاکستان آزادانہ تجارتی معاہدے نے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور تجارتی روابط کو نئی جہت دی ہے۔