Friday, 19 April 2024, 12:48:00 am
اعظم خان کو خیبرپختونخوا کا متفقہ نگران وزیراعلیٰ نامزد کردیاگیا
January 21, 2023

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا ہے۔انہوں نے آج صبح گورنر ہائوس پشاور میں تقرر نامے پر دستخط کئے۔نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کا نام وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے گزشتہ رات اتفاق رائے کے بعد گورنر کو بھیجا تھا۔