Friday, 26 April 2024, 04:50:45 am
خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ نے حلف اٹھا لیا
January 21, 2023

محمد اعظم خان نے ہفتہ کے روزپشاور میں خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے گورنرہائوس میں ایک تقریب کے دوران ان سے حلف لیا۔اس سے قبل اعظم خان2018 میں وزیراعظم ناصر الملک کی عبوری کابینہ میں امور داخلہ‘ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور ترقی کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ اکتوبر2007 ء سے اپریل2008 ء تک خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ شمس الملک کی کابینہ میں خزانہ‘ منصوبہ بندی اور ترقی کے صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔