آج سڈنی میں آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی خواتین ٹیم کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ایک سو ایک رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر تین سو چھتیس رنز بنائے۔جواب میں پاکستان کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو پینتیس رنز بنا سکی۔