Saturday, 13 April 2024, 01:31:40 am
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر سرد اورخشک رہے گا
February 21, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدیدسرداورابرآلود رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب،کشمیراوراس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑو ں پرہلکی برفباری کاامکان ہے۔

آج ریکارڈ کیا گیا بعض اہم شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈلاہور بارہ کراچی بائیسپشاوراورمظفرآباد چھکوئٹہ ایکگلگت منفی ایکاورمری صفرڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر LEH ،پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ جموں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، بارہ مولہ اورپلوامہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ، شوپیاں اور اننت ناگ منفی دو، جموں نو اورLEH میں منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔