Saturday, 13 April 2024, 12:51:31 am
کویت کا پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کی خواہش کااظہار
February 21, 2024

پاکستان میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمٰن  جے المطہری نے پنجاب کےساتھ لائیو سٹاک اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج لاہور میں پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کویت کے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ،انہوں نے ان کوتمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔