Saturday, 20 April 2024, 08:12:20 am
گلگت بلتستان حکومت نے صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے طبی و رہبر کمیٹی قائم کی ہے، محمد خالد خورشید
May 21, 2023

   گلگت بلتستان کےوزیر اعلیٰ محمد خالد خورشید نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے شعبہ صحت میں مزید اصلاحات متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

 وہ گلگت بلتستان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سےخطاب کررہے تھے۔

 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت  بلتستان حکومت نے صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے طبی و رہبر کمیٹی قائم کی ہے۔

 خالد خورشید نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی امداد اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں کو بہتر بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔