Sunday, 14 July 2024, 03:19:25 pm
بلوچستان میں پاک فوج اور شہداء کی حمایت میں عوامی ریلی نکالی گئی
May 21, 2024

بلوچستان کے ضلع خاران میں پاک فوج اور شہدا ء کی حمایت اور دہشت گردی کے خلاف عوامی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکا نے پاکستان کے جھنڈے اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں اور امن دشمنوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے امن و امان کو خراب کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک بھی پاکستان کے اندر مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر شرکا نے دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے جھنڈے بھی نذر آتش کئے۔