Sunday, 21 July 2024, 09:26:29 pm
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث جاری
June 21, 2024

قومی اسمبلی نے آج آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث جاری رکھی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے روایتی بجٹ کے تسلسل سے ہٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تجویز دی کہ پائیدار ترقی کے لئے بجٹ کو عوام دوست اور کاروبار دوست بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کی جانی چاہئیں۔قومی اسمبلی کی رکن آسیہ ناز تنولی نے یقین ظاہر کیا کہ ملک وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ترقی کرے گا۔عمرفاروق نے تجویز دی کہ کسانوں کو زیادہ ریلیف دیا جانا چاہئے اور ان کی پیداوار کو مناسب نرخوں پر خریدنا چاہئے۔