Sunday, 21 July 2024, 08:53:34 pm
کسانوں کی بہتری کیلئے کھادصنعت سےتعاون کیلئے پرعزم ہیں،راناتنویر
June 21, 2024

صنعت و پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی بہتری کی خاطر کھاد کی صنعت کو تعاون کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

وہ آل پاکستان فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے چیئرمین غلام احمد کی قیادت میں آج(جمعہ) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وفد نے پرچون فروشوں کے تحفظات سے وزیرصنعت و پیداوار کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے وفد کو آگاہ کیا کہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرکے محصولات میں اضافہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وفد کی طرف سے پیش کردہ تجاویز مناسب غور و حوض کیلئے متعلقہ حکام کو بھیجی جائیں گی۔