Sunday, 05 February 2023, 01:04:25 pm
بھارتی فوجی دستوں نے گزشتہ 6ماہ میں 77کشمیریوں کوشہیدکیا:رپورٹ
January 22, 2023

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جمو ں وکشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ سال جولائی سے دسمبرتک77بے گناہ کشمیریوں کوشہیدکیا۔

یہ بات کُل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیرشاخ کے اشتراک سے کشمیرمیڈیاسروس کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ اس عرصے میں بھارتی فوج اورپولیس کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران تین سوسے زائدنوجوانوں کوگرفتارکیاگیااوردرجنوں شہری زخمی ہوئے۔