Friday, 29 March 2024, 03:40:37 am
کامران شاہدنےاپنی پہلی فلم’’ہوئے تم اجنبی‘‘ کی ریلیزمیں بطورسرکاری میڈیاپارٹنرریڈیوپاکستان کوسراہا
March 22, 2023

 

ممتاز مصنف،ہدایت کار اوراینکر پرسن کامران شاہد نے اپنی فلم’’ ہوئے تم اجنبی‘‘ کی ریلیز اور اس کی پروموشن کےلئے کوریج میں سرکار ی میڈیا پارٹنر کی حیثیت سے ریڈیو پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے ثقافتی نمائندے سجاد پرویز کوایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ فلم عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینمائوں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 کامران شاہد نے کہا کہ فلم حقیقی کرداروں پر مبنی ہے اورملکی تاریخ میں اس سے پہلی ایسی کہانی نہیں لکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’ ہوئے تم اجنبی‘‘ کا سکرپٹ تفصیلی  تحقیق کے بعد لکھا گیا ہے اور ملک میں ایسی فلم پہلے سینمائوں کی زینت نہیں بنی۔

 کامران شاہد نے کہا کہ یہ رومانوی فلم ہے جس میں خوبصورت اندازمیں عکس بندکئے گئے گیارہ نغمے شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم کی عکس بندی چھ سال میں مکمل کی گئی۔

 کامران شاہد نے امید ظاہر کی کہ ان کی فلم ’’ ہوئے تم اجنبی‘‘ خطے کے لوگوں کے دلوں کو آپس میں جوڑنے کا کردار ادا کرے گی۔