Thursday, 13 June 2024, 03:25:08 pm
آئی ٹی پارکس کے قیام سے ملک میں آئی ٹی کا شعبہ ترقی کریگا،وزیراعظم
May 22, 2024

حکومت اگلے سال تک ملک بھر مین دس نئے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک قائم کرے گی۔

یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کے زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں ایک سو نئے آن لائن روزگار مراکز بھی قائم کئے جائینگے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی پارکس کے قیام سے ملک میں آئی ٹی کا شعبہ ترقی کریگا۔

برآمدات بڑھیںگی اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے سہولیات میسر آئیںگی۔

اب تک ملک کے انتیس شہروں میں تینتالیس سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک قائم کئے جاچکے ہیں۔