Thursday, 13 June 2024, 03:02:08 pm
وزیراعلی پنجاب کی راولپنڈی اورفیصل آبادمیں خواتین کی جیلوں کے قیام کی منظوری
May 22, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد اور راولپنڈی میں خواتین کی جیلوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔

آج لاہور میں ایک اجلاس کے دوران انہوں نے جیلوں میں اصلاحات کیلئے ایک جامع منصوبے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ نئی جیلیں شہری حدود سے باہر تعمیر کی جائیں ۔

مریم نواز نے بخشی خانوں، حوالات میں اصلاحات کی بھی ہدایت کی اور ان سہولیات میں بہتری کے لئے متعلقہ منصوبوں کی بھی منظوری دی۔