Saturday, 13 April 2024, 01:38:44 am
سندھ میں 7روزہ انسدادپولیومہم پیرسے شروع ہوگی
February 23, 2024

سندھ میں پیر سے ایک ہفتہ طویل انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔

مہم کے دوران صوبے بھر میں ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو کے بارے میں صوبائی ٹاسک فورس نے کراچی میں ایک اجلاس میں اس حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں حتمی شکل دی۔