Wednesday, 24 April 2024, 04:15:18 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
May 23, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم اسلام آباد، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گردآلودہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اورکوئٹہ چوبیس ڈگری سینٹی گریڈلاہوراورکراچی تیسپشاور اٹھائیسگلگت اورمظفرآباد اکیساورمری سترہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر،Leh، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جموں میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہنے اورگردآلودہوائیں چلنے اور بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، Leh چھ، پلوامہ اوربارہ مولہ پندرہ، اننت ناگ اورشوپیاں میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔