Friday, 19 April 2024, 04:46:27 am
بھارت جی20کانفرنس سے انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کو نہیں چھپا سکتا:کائرہ
May 23, 2023

امورکشمیروگلگت بلتستان کے لئے وزیراعظم کے مشیرقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ بھارت وادی میں جی ٹونٹی کانفرنس کے انعقاد کے ذریعے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کونہیں چھپاسکتا۔باغ کے دورے کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سرینگرمیں جی ٹونٹی کانفرنس منعقد کرنے پر بھارت کوآڑے ہاتھوں لیااورکہاکہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لئے دنیا کوگمراہ کررہاہے۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پاکستان کے دوست اور جی ٹونٹی ممالک سے رابطوں کے نتائج نکلے اورمتعددممالک نے اس کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔انہوں نے دوٹوک انداز میں کہاکہ پاکستان متنازعہ علاقے میں بھارت کی طرف سے جی ٹونٹی کانفرنس کے انعقاد کامخالف ہے۔