Friday, 29 March 2024, 07:22:24 am
بھارت سرینگرمیں جی ٹونٹی کااجلاس منعقد کرکے تاریخ کے دھارے کو تبدیل نہیں کرسکتا:وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر
May 23, 2023

آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق نے کہاہے کہ بھارت سرینگرمیں جی ٹونٹی کااجلاس منعقد کرکے تاریخ کے دھارے کو تبدیل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ بھارت سرینگرمیں کھمبوں پر بھارت کاجھنڈالہراکراورمقبوضہ کشمیرمیں کاروبار بند اورزندگی کومفلوج کرکے دنیاکی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کاخصوصی اجلاس میں شرکت پر تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔انہوں نے بھارت کی سرزمین پرکشمیرکامقدمہ بھرپوراندازمیں پیش کرنے پربھی بلاول بھٹو کی تعریف کی۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وبربریت اورسفاکی کاحوالہ دیتے ہوئے چودھری انوارالحق نے کہاکہ دنیاکوبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بدترین سیاسی اورانسانی حقوق کی صورتحال کاموثرنوٹس لیناچاہیے۔